کراچی: لانڈھی میں پلاسٹک فیکٹری میں لگی آگ تیسرے درجے کی قرار دے دی گئی
Web Desk
6 February 2026
کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی پلاسٹک بنانے والی فیکٹری میں خطرناک آگ لگ گئی، جس نے قریب موجود تیسری فیکٹری کو بھی متاثر کیا۔ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا ہے۔
12 فائر ٹینڈرز اور 3 اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ شہر بھر سے اضافی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں طلب کر لی گئی ہیں۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق ٹریفک جام کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فیکٹری تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔ آگ کی شدت زیادہ ہے اور متاثرہ عمارت میں روئی اور پلاسٹک موجود ہونے کے سبب دیواروں میں دراڑیں پڑنے لگی ہیں۔
آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ملیر اور ایس پی ٹریفک کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کا حکم دے دیا تاکہ ریسکیو اور ٹریفک کنٹرول میں مدد ملے۔
متعلقہ عنوانات
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا
20 November 2026
امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی
20 November 2026
ترکیہ نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ قزل ایلما مسلح افواج کے حوالے کر دیا
20 November 2026
اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی
20 November 2026
ورلڈ آرٹ دبئی میں 10 ہزار فن پارے نمائش کیلئے پیش، قیمتیں 100 سے 20 ہزار ڈالر تک
20 November 2026