اسلام آباد خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت: حملہ آور کے 2 بھائی اور ایک خاتون گرفتار
Web Desk
6 February 2026
اسلام آباد میں امام بارگاہ کے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پشاور میں حملہ آور کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، جس کے دوران اس کے دو بھائی اور ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا۔
تفتیشی حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے خودکش بمبار کی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئی، جس کی بنیاد پر حملہ آور کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔ شناختی کارڈ پر مستقل پتہ عباس کالونی، شیروجنگی چارسدہ روڈ پشاور اور موجودہ پتہ گنج محلہ قاضیان پشاور درج ہے۔
پولیس نے بتایا کہ خودکش حملہ آور پانچ ماہ افغانستان میں مقیم رہا، جہاں اس نے اسلحہ چلانے اور خودکش حملے کی تربیت حاصل کی۔ پشاور اور نوشہرہ میں اس کے ممکنہ نیٹ ورک اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
تفتیشی حکام نے کہا کہ واقعے کے تمام پہلوؤں پر کام جاری ہے اور مزید اہم شواہد ملنے کے امکانات ہیں جو اسلام آباد میں دہشت گردی کے پس منظر کو واضح کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز
20 November 2026
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا
20 November 2026