ترلائی دھماکے کے بعد سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، امام بارگاہوں اور مساجد کی نگرانی سخت کرنے کا حکم
Web Desk
6 February 2026
کراچی: اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکے کے واقعے کے تناظر میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کی تمام امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر مذہبی مقامات کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے۔ انہوں نے حساس اضلاع میں پولیس گشت بڑھانے اور داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید مربوط اور مؤثر بنانے کی بھی ہدایت دی۔
ضیاء الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ مذہبی اجتماعات، مجالس اور عبادت گاہوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے جبکہ سادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتی کے ذریعے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔
انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مکمل فعالیت اور مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ سندھ نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی تھانے یا ہیلپ لائن 15 پر دیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کی کامیابی کے لیے عوام کا تعاون ناگزیر ہے اور صوبائی حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز
20 November 2026
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا
20 November 2026