LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی ترکیہ نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ قزل ایلما مسلح افواج کے حوالے کر دیا اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی ورلڈ آرٹ دبئی میں 10 ہزار فن پارے نمائش کیلئے پیش، قیمتیں 100 سے 20 ہزار ڈالر تک جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے شارجہ انوویشن ڈیز 2026ء کا افتتاح کر دیا گیا

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات، یادداشت پیش کی

Web Desk

6 February 2026

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کے لیے پہنچے اور سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے پیش کی گئی یادداشت میں تمام پارلیمنٹیرینز کے دستخط شامل تھے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت، زیرِ التوا مقدمات اور عدالتی کارروائیوں میں تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی کی صحت پورے ملک کے لیے تشویش کا باعث ہے اور اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا ضروری ہے۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق وہ اب تک 16 مرتبہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقات کر چکے ہیں اور یہ ان کی 10ویں مرتبہ سپریم کورٹ میں حاضری ہے، مگر مقدمات اب تک سماعت کے لیے مقرر نہیں کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ جیل مینوئل رولز کے تحت قیدی کے اہلِ خانہ اور معالج کو صحت کی باقاعدہ معلومات فراہم کرنا لازمی ہے، مگر بانی کے علاج کے بارے میں جھوٹ بولا گیا اور دستاویزی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ انہوں نے آئینی عدالت کا بائیکاٹ نہیں کیا، تاہم 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم پر تحفظات موجود ہیں۔ سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ انصاف دہلیز پر فراہم کیا جائے اور بانی تک رسائی کے معاملے میں عدالتی حکم پر عمل یقینی بنایا جائے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پمز اسپتال سے میڈیکل رپورٹ دینے کی بات کی گئی تھی، لیکن تاحال رپورٹ فراہم نہیں کی گئی۔ انہوں نے بلوچستان میں آئے روز ہونے والے افسوسناک واقعات اور پورے علاقے کی سوگ کی کیفیت پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے حالات میں بسنت کے تہوار کا انعقاد مناسب نہیں۔