LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی ترکیہ نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ قزل ایلما مسلح افواج کے حوالے کر دیا اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی ورلڈ آرٹ دبئی میں 10 ہزار فن پارے نمائش کیلئے پیش، قیمتیں 100 سے 20 ہزار ڈالر تک جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے شارجہ انوویشن ڈیز 2026ء کا افتتاح کر دیا گیا پاکستان سمیت 15 ممالک کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مذمت

مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی صبح جلد طلوع ہوگی،ہرقسم کے خطرات کےمقابلے کیلیے تیارہیں، فیلڈمارشل

Web Desk

5 February 2026

چیف آف ڈیفنس فورسز ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے مظالم اورانسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کشمیری عوام کی جائز جدوجہد اور ان کی امنگوں کو دبانے میں ناکام رہی ہیں، مقبوضہ وادی کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق جلد آزادی کی صبح دیکھے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا، تحریک آزادی کے شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا، شہدائے جموں و کشمیر کی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

فیلڈ مارشل  نے معززین اور سابق فوجیوں سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں جرات، عزم اور بے لوث جدوجہد کی روشن مثال ہیں، شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل تک مسئلہ کشمیر اجاگر کرتا رہے گا، مقبوضہ وادی کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جلد آزادی کی صبح دیکھے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے مشکل آپریشنل حالات کے باوجود کشمیر میں تعینات افسران اور جوانوں کی تعریف کی، جوانوں کی غیر متزلزل وابستگی، بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاری کو سراہا۔ انہوں نے ہر سطح پر اعلیٰ آپریشنل تیاری اور مؤثر ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا اور فرنٹ لائن پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی جارحیت کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا، مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔