یومِ یکجہتی کشمیر: اسلام آباد میں چائنا چوک سے ڈی چوک تک ریلی، کشمیریوں سے بھرپور اظہارِ یکجہتی
Web Desk
5 February 2026
یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چائنا چوک سے ڈی چوک تک ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام نے کی۔ ریلی میں سول سوسائٹی، اسکول کے طلبہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیریوں کے حق میں پلے کارڈز اور پاکستان و کشمیری پرچم تھام رکھے تھے جبکہ بھارت مخالف نعرے بازی بھی کی گئی۔ ریلی کے اختتام پر ڈی چوک میں سائرن بجا کر مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عوام کا یہ ولولہ کشمیری بھائیوں کو واضح پیغام دیتا ہے کہ وہ اکیلے نہیں ہیں اور کشمیری عوام کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی۔
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستانی کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں اور کشمیر کی آزادی قریب ہے۔
ریلی میں شریک شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسی سرگرمیاں دنیا کو یہ پیغام دیتی ہیں کہ کشمیر کا مقدمہ زندہ ہے اور اسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے کہا کہ ہم فاشسٹ مودی رجیم کی جانب سے کشمیر میں اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کشمیری عوام کے حقوق کے لیے مؤثر آواز بلند کرے۔
متعلقہ عنوانات
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026