جعلی خبروں اور ڈیپ فیک مواد کے پھیلاؤ پر سخت کارروائی ہوگی، شرجیل انعام میمن
Web Desk
5 February 2026
کراچی میں کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جعلی مواد اور جھوٹی خبروں کے پھیلاؤ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جھوٹی معلومات کسی فرد کی زندگی اور ساکھ کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں اور فیک نیوز پورے معاشرے کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے مضبوط اور مؤثر قانون سازی ناگزیر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیکا ایکٹ پہلے سے نافذ ہے تاہم اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ جعلی معلومات کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون سازی تمام طبقات کے لیے یکساں ہونی چاہیے اور جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کا بلاامتیاز احتساب ہونا چاہیے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت کو بھی ناگزیر قرار دیا اور کہا کہ غیر مستند خبریں نہ صرف افراد بلکہ اداروں کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیپ فیک اور اے آئی سے تیار کردہ جعلی مواد حکومت ہی نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں اور پورے معاشرے کے لیے بڑا چیلنج ہے۔
شرجیل میمن کے مطابق محکمۂ اطلاعات 24 گھنٹے صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے جبکہ جعلی اور حقیقی مواد میں فرق کرنے کے لیے مؤثر نظام اور اے آئی ڈیٹیکشن ٹول کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف ٹی وی چینلز کے نام پر جھوٹی خبریں پھیلانے کا رجحان بڑھ رہا ہے، جبکہ آواز اور ویڈیوز کی نقل سازی سے غلط معلومات تیزی سے عام ہو رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، ایکس، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہی ہے تاکہ جعلی معلومات کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
دوسری جانب کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس کے دوسرے روز کا آغاز ہوا، جس میں فیک نیوز کے بڑھتے رجحان، موسمیاتی تبدیلی کے عالمی اثرات، جمہوری اقدار کے فروغ، پارلیمانی روابط اور عالمی چیلنجز کے مؤثر حل پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں مختلف ممالک کے نمائندے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر مشاورت کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026