ازبک صدر شوکت مرزیا یوف 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
Web Desk
5 February 2026
ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ازبک صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان آئے گا۔
دورے کے دوران صدر شوکت مرزیایوف کی وزیراعظم شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقاتیں ہوں گی، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور ازبک صدر کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی منعقد کیے جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق ازبک صدر پاکستان۔ازبکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔ پاک۔ازبک مذاکرات میں تجارت، توانائی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی، جبکہ تعلیم، عوامی روابط اور علاقائی رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ صدر شوکت مرزیایوف کا یہ پاکستان کا دوسرا سرکاری دورہ ہے، جو دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں تیزی سے بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔ دورے کے دوران پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق متوقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز
20 November 2026
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026