18ویں آئینی ترمیم میں مشاورت کے بغیر کوئی تبدیلی نہیں ہوگی،وزیراعظم شہبازشریف
Web Desk
12 November 2025
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکالاباغ ڈیم ایک شاندار اقتصادی منصوبہ ہے اور وفاق کو اگر اس سے نقصان پہنچتا ہے تو ہمیں بھی قبول نہیں۔
18ویں آئینی ترمیم میں مشاورت کے بغیر کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان نے آج قومی اتحاد اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا اور آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کو سراہا۔
وزیراعظم نے عدلیہ اور قانون کی بالادستی پر بھی زور دیا اور کہا کہ امید ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے رہنمائی ملتی رہے گی۔چیف جسٹس سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن، لا اینڈ جسٹس کمیشن کی سربراہی بدستور کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں ہماری فورسز دے رہی ہیں اور قومی معاملات پر چاروں اکائیوں کا اتفاق ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ بیٹھ کر تمام معاملات طے کیے جائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ کل وانا میں دہشتگردوں نے مذموم اور گھٹیا حرکت کی، اور دہشتگردوں میں افغانستان کے لوگ بھی شامل تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا اور کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے سانحہ اے پی ایس کی یاد تازہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعے میں 12 پاکستانی شہید ہوئے اور ان میں خارجی ہاتھ نمایاں ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے بھارت سے روابط ہیں اور بھارت کو پہلے بھی جواب دیا گیا، اب بھی دیا جائے گا۔شہباز شریف نے افغانستان کے عبوری حکومت سے بھی کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ افغانستان پاکستان کے ساتھ امن میں شریک ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ افغانستان جھوٹے یا سچے وعدے کرے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا موریطانیہ کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
19 August 2026
پاکستان کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق امریکی بیان پر ناظم الامور کو ڈی مارش
19 August 2026
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی
19 August 2026
وزیراعظم سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی الوداعی ملاقات
19 August 2026
بانی پی ٹی آئی کو کل تک ہسپتال منتقل نہ کیا گیا تو توہین عدالت ہو گی: سلمان اکرم راجہ
19 August 2026
بلاول بھٹو کا پارلیمان کو فعال بنانے پر زور، اپوزیشن کو کمیٹیوں میں واپسی کی دعوت
19 August 2026
ایران کا متحدہ عرب امارات کا ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ
19 August 2026
غیر قانونی کال سینٹر چلانے پر 275 غیر ملکی گرفتار، 76 کو واپس بھیجنے کا فیصلہ
19 August 2026