اسلام آباد: تاجروں کے مطالبے پر پراپرٹی ویلیو میں 30 سے 50 فیصد کمی، نئی ویلیوایشن جاری
Web Desk
3 February 2026
اسلام آباد: تاجروں کے مطالبے کے پیشِ نظر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسلام آباد میں پراپرٹی کی ویلیو کے ازسرنو ریٹ جاری کر دیے ہیں، جن میں 30 سے 50 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔
ایف بی آر نے شہر کے 68 مقامات کے لیے رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کی نئی ویلیوایشن جاری کی ہے۔ سیکٹر بی 17 میں قبضہ والے پلاٹ کا ریٹ 50 ہزار سے کم کر کے 30 ہزار روپے فی گز، جبکہ بغیر قبضہ والے پلاٹ کا ریٹ 40 ہزار سے کم کر کے 15 ہزار روپے فی گز مقرر کیا گیا ہے۔
مہنگے ترین علاقوں میں بھی نمایاں کمی کی گئی ہے:
-
ای 7 میں 6 لاکھ سے کم کر کے 2.25 لاکھ روپے فی مربع گز
-
ایف 7 اور ایف 6 میں 5 لاکھ سے کم کر کے 2.1 لاکھ روپے
-
ایف 8 میں 4 لاکھ 50 ہزار سے کم کر کے 2 لاکھ روپے
-
ایف 10 میں 3.5 لاکھ سے کم کر کے 1.75 لاکھ روپے
-
ایف 11 میں 3.5 لاکھ سے کم کر کے 1.6 لاکھ روپے
دیگر سیکٹرز میں بھی ویلیوایشن میں کمی کی گئی ہے، جیسے جی 6، ڈی 12، ای 11، جی 8، جی 9، جی 10، جی 7 اور سی 14۔ اسلام آباد میں کینال فارم کی زیادہ سے زیادہ قیمت چک شہزاد میں 1 کروڑ 12 لاکھ اور آرچرڈ اسکیم میں 1 کروڑ 40 لاکھ روپے برقرار رکھی گئی ہے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق نئی ویلیوایشن سے پراپرٹی کے لین دین میں شفافیت بڑھے گی اور ٹیکس آمدن میں اضافہ ممکن ہے۔ رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز، سرمایہ کار، خریدار اور فروخت کنندگان اب نئی ویلیوایشن ٹیبلز پر عمل کریں گے اور قانونی ضابطوں اور ٹیکس قوانین کی مکمل پابندی لازم ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ
28 October 2026
روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط
28 October 2026
گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا
28 October 2026
ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان
28 October 2026
انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا
28 October 2026
ماسکو میں تیسرے روس افریقہ سربراہی اجلاس کا آغاز، پوتن کا کثیر قطبی عالمی نظام پر زور
28 October 2026
سیاسی جماعتیں عوامی ریلیف اور عملی اقدامات پر توجہ دیں: شرجیل میمن
28 October 2026
پولٹری سیکٹر میں اینٹی بائیوٹکس کے استعمال میں کمی کیلئے پاکستان اور ڈنمارک کے ادارے میں معاہدہ
28 October 2026