خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں چھٹی جماعت سے اے آئی کورسز متعارف کرانے کا فیصلہ
Web Desk
11 November 2025
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں چھٹی جماعت سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے کورسز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ اس منصوبے کے لیے ضروری اقدامات اور مطلوبہ وسائل ہنگامی بنیادوں پر فراہم کیے جائیں۔
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ مستقبل کی معیشت، تعلیم، صحت اور انتظامی نظام میں مصنوعی ذہانت کا کردار انتہائی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ نوجوانوں کو اے آئی کی تعلیم دینا انہیں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنائے گا۔
سہیل آفریدی نے ضم اضلاع کے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے نئی آسامیاں تخلیق کرنے، سرکاری امور میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی، اور اساتذہ کی پوسٹنگ، پروموشن، لیو انکیشمنٹ اور اسکالرشپس کو ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
مزید برآں، وزیراعلیٰ نے نصابی کتب کی طباعت سرکاری پریس سے کرانے اور ٹیکسٹ بکس و اسٹیشنری کے ٹینڈرز سے متعلق انکوائری کا حکم دیا۔
متعلقہ عنوانات
عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم لیوی کو مکمل ختم کیا جائے: حافظ نعیم
21 September 2026
اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: محسن نقوی
21 September 2026
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے 3 اہم ترقیاتی معاہدوں پر دستخط
21 September 2026
بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
21 September 2026
عمران خان کی بہنوں اور بچوں کی حراست غیر قانونی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں: شیخ وقاص اکرم
21 September 2026
سومنات کا حوالہ بار بار آنے کے لیے استعمال کیا، ہم پرامن رہیں گے: جنید اکبر کی وضاحت
21 September 2026
ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز
21 September 2026
علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند
21 September 2026