LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان ایف بی آر کے گودام سے 25 کروڑ روپے کے سگریٹ غائب، مقدمہ درج کفایت شعاری مہم: قومی اسمبلی کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا ایران یمن میں حوثیوں کو اسلحہ فراہم کرنا بند کرے: جی 7 ممالک کا مشترکہ بیان اسحاق ڈار کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابلِ اعتماد سیاسی عمل پر زور پاکستان اور لیبیا کے درمیان تجارت، تعلیم اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق راولپنڈی: علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاجی کیس کا ٹرائل مکمل، فیصلہ 25 ستمبر کو سنایا جائے گا اسلام آباد: ایمان مزاری اور ہادی علی کی درخواستِ ضمانت واپس، جیل حکام کو 24 ستمبر کے لیے نوٹس جاری ایرانی صدر نیویارک روانہ، عالمی برادری تک ایران کا پیغام پہنچانے کا عزم پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ بغیر پائلٹ کے مسافر طیارے نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی اقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردی قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل کرتارپور میں بابا گورو نانک کی 487ویں برسی کی تین روزہ تقریبات کا آخری روز این سی سی آئی اے کی غیرقانونی کال سینٹر پر کارروائی،17 غیر ملکیوں سمیت 100 افراد زیر حراست

وانا کیڈٹ کالج میں تمام طلبا اور اساتذہ بحفاظت ریسکیو

Web Desk

11 November 2025

پشاور: وانا کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دلیرانہ کارروائی کرتے ہوئے کالج میں موجود تمام طلبا اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب آپریشن جامع طریقے سے حتمی انجام تک پہنچایا جائے گا اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی۔ تمام طلبا اور اساتذہ کے حوصلے بلند ہیں۔

طالبعلموں نے کہا کہ بزدل دہشت گرد چاہتے تھے کہ ہم تعلیم سے محروم رہیں لیکن دہشت گردوں نے آج پھر کوشش کی اور ہمیشہ کی طرح ناکام رہے۔ طلبا نے کہا کہ پاک فوج نے ہماری حفاظت کی، الحمدللہ تمام کیڈٹس محفوظ ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے کالج پر حملہ کیا، جس سے مرکزی گیٹ تباہ ہوا۔ تاہم سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شرپسندوں کو ہلاک کردیا۔