سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا
Web Desk
29 January 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی دیکھنے میں آئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 88 ہزار 923 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
تاہم دن کے دوران اچانک مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور 1700 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزار 658 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 900 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 89 ہزار 183 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی اثرات اور سرمایہ کاروں کے تحفظات مندی کی اہم وجہ ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط
27 August 2026
بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ
27 August 2026
وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم
27 August 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
27 August 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی، انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
27 August 2026
یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا
27 August 2026
شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا
27 August 2026
وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان
27 August 2026