ٹیکسٹائل صنعت ملکی معیشت کا ستون، اپٹما وفد کی وزرا سے ملاقات میں اہم فیصلے زیر بحث
Web Desk
28 January 2026
اپٹما کے وفد نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات کی، جس میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش مسائل، توانائی کی فراہمی اور برآمدی مسابقت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکسٹائل صنعت ملکی برآمدات اور روزگار میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ حکومت منصفانہ، مستحکم اور قابلِ پیش گوئی پالیسی فریم ورک فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔ ان کے مطابق برآمدی صنعت کے لیے کاروباری لاگت میں کمی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کی قیمت اور مسلسل فراہمی ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے اولین ترجیح ہے، جبکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات صنعتی پیداوار کے تحفظ کے لیے نافذ کی جا رہی ہیں۔ فوری نوعیت کے صنعتی مسائل اور صنعتی علاقوں میں درپیش رکاوٹوں کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ جاری ہے۔
اپٹما وفد نے مؤقف اختیار کیا کہ عالمی منڈی میں بڑھتی مسابقت کے باعث ٹیکسٹائل برآمد کنندگان دباؤ کا شکار ہیں اور توانائی، ٹیکس و ریگولیٹری اخراجات مسابقت کو متاثر کر رہے ہیں۔ وفد نے حکومت اور صنعت کے درمیان تعمیری مکالمے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
وزیر خزانہ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ برآمدی ترقی اور روزگار کے تحفظ کے لیے حکومتی تعاون جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا تحریری حکم نامہ جاری، معلومات دینے والے کے لیے 1 لاکھ روپے انعام کا اعلان
29 August 2026
برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا: ہارون اختر خان
29 August 2026
معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی
29 August 2026
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی
29 August 2026
آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن
29 August 2026
پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت اور جی 20 کا حصہ بنانا ہدف ہے: اسحاق ڈار
29 August 2026
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے 31 اگست کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا
29 August 2026
پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت ہمارے نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے: مصدق ملک
29 August 2026