پاکستان اور ترکیہ کے درمیان چاول کی تجارت بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
28 January 2026
اسلام آباد میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ترکیہ کے سفیر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان چاول کی تجارت میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں قیمتوں میں مسابقت، برآمدی حجم بڑھانے اور کسانوں کی آمدن کے تحفظ پر زور دیا گیا۔
وفاقی وزیر تجارت نے بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر زرعی برآمدات کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چاول کی بہترین فصل ہوئی ہے اور وافر برآمدی سرپلس دستیاب ہے، جسے عالمی قیمتوں کے مطابق ترکیہ کو فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
جام کمال خان نے ترکیہ کو باسمتی اور دیگر اقسام کے چاول مسابقتی نرخوں پر سپلائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت سے حکومت سطح پر چاول کی تجارت کے امکانات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
ملاقات میں پاکستان ترکیہ ترجیحی تجارتی معاہدے (PTA) کے تحت چاول کے 18 ہزار میٹرک ٹن کوٹے میں اضافے اور باسمتی چاول پر صفر یا کم ٹیرف کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت کو پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے کے ہدف کا اعادہ کیا اور کاروباری وفود کے تبادلے اور بزنس ٹو بزنس روابط کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ آئندہ ہفتوں میں تکنیکی وفود کی ملاقات متوقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط
27 August 2026
بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ
27 August 2026
وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم
27 August 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
27 August 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی، انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
27 August 2026
یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا
27 August 2026
شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا
27 August 2026
وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان
27 August 2026