سپر ٹیکس برقرار ، وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے پر ایف بی آر کا خیرمقدم
Web Desk
27 January 2026
وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کے حق میں تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 4B اور 4C کو آئینی قرار دے دیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق عدالت کے فیصلے سے سپر ٹیکس قانونی طور پر برقرار رہے گا جس سے قومی خزانے کو 300 ارب روپے سے زائد آمدن متوقع ہے۔
ایف بی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے شق 4B کے خلاف دائر ٹیکس دہندگان کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ادارے کا مؤقف تسلیم کر لیا ہے۔
عدالتی فیصلے کی روشنی میں شق 4C کے تحت سپر ٹیکس کا اطلاق ٹیکس ایئر 2022 پر بھی ہوگا۔
ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ایئر 2022 میں 15 مختلف شعبوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کیا جائے گا، تاہم یہ ٹیکس صرف اُن اداروں پر لاگو ہوگا جن کی آمدن 30 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
آئل ایکسپلوریشن اور پیٹرولیم کمپنیوں کے لیے نئے نوٹس جاری کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے، جبکہ پیٹرولیم کمپنیوں پر سپر ٹیکس معاہدوں میں طے شدہ حدود کے اندر نافذ ہوگا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بینکنگ کمپنیوں پر سپر ٹیکس ٹیکس ایئر 2023 سے نافذ العمل ہوگا۔
اعلامیے میں کیس کی مؤثر پیروی پر ایف بی آر کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اسما حمید کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط
27 August 2026
بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ
27 August 2026
وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم
27 August 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
27 August 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی، انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
27 August 2026
یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا
27 August 2026
شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا
27 August 2026
وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان
27 August 2026