LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل منتقلی کا معاملہ: عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی فوری سماعت کے لیے نئی درخواست دائر پمز حادثہ انتہائی دل خراش، کیٹی بندر پر ڈیپ سی پورٹ بنانا شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ کردیا سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر دو سال سے زائد عرصے میں ٹرائل شروع نہ ہوسکا، قتل کیس کے ملزم کو ضمانت مل گئی امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ

جدید آبپاشی اور سبسڈی اصلاحات سے پاکستان کی ترقی ممکن,عالمی بینک

Web Desk

27 January 2026

عالمی بینک نے جنوبی ایشیا میں ترقی کے حوالے سے جاری رپورٹ میں پاکستان کے لیے ٹیکس اصلاحات، پانی کے مؤثر استعمال اور سبسڈی اصلاحات پر زور دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ پانی کی قلت والے ممالک میں شامل ہے، اور ناقص آبپاشی نظام و غیر مؤثر زرعی طریقے پانی ضائع کر رہے ہیں۔ پنجاب میں جدید آبپاشی منصوبوں سے 57 فیصد پانی بچا ہے اور فصلوں کی پیداوار میں 14 تا 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

عالمی بینک نے تجویز دی کہ بجلی اور گیس سبسڈی بی آئی ایس پی کے ساتھ منسلک کی جائے تاکہ مالی نقصان، غلط تقسیم اور سرکلر ڈیٹ میں کمی ممکن ہو۔ ایندھن پر دی جانے والی سبسڈی کو سماجی تحفظ کے پروگراموں پر خرچ کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ چھوٹے کاروباروں کے لیے کلائمٹ رسک فیسلٹی قائم کی جارہی ہے، اور بی آئی ایس پی کو ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مؤثر بنایا گیا ہے، جس سے کورونا کے دوران ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو امداد فراہم کی گئی۔

عالمی بینک نے اس رپورٹ کو “خطرات سے استحکام کی جانب سفر” قرار دیا ہے۔