شرح سود برقرار: گورنرسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان
Web Desk
26 January 2026
گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان محمد جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو آئندہ دو ماہ کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں بتدریج استحکام آ رہا ہے تاہم عالمی اور مقامی عوامل کے باعث محتاط پالیسی اپنائی گئی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال برآمدات میں 6 فیصد تک کمی کا امکان ہے جبکہ مہنگائی کی شرح 7.4 فیصد پر برقرار رہنے کی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سال 2026 میں افراطِ زر 5 سے 7 فیصد کے درمیان رہ سکتی ہے، اگرچہ بعض مہینوں میں یہ 7 فیصد سے تجاوز بھی کر سکتی ہے۔
محمد جمیل احمد نے بتایا کہ زرعی شعبے کی کارکردگی رواں سال بہتر رہے گی اور فصلوں کی بہتر پیداوار کے باعث زرعی نمو میں اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی صنعتوں کی ترقی گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران بہتر ہو کر 10 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ملکی جی ڈی پی گروتھ 3.75 سے 4.75 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ملکی درآمدات میں اضافے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ صفر سے ایک فیصد کے درمیان رہ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ترسیلات زر میں بہتری آئی ہے جبکہ درآمدات رواں سال 8 فیصد بڑھ سکتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط
27 August 2026
بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ
27 August 2026
وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم
27 August 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
27 August 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی، انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
27 August 2026
یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا
27 August 2026
شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا
27 August 2026
وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان
27 August 2026