LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل منتقلی کا معاملہ: عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی فوری سماعت کے لیے نئی درخواست دائر پمز حادثہ انتہائی دل خراش، کیٹی بندر پر ڈیپ سی پورٹ بنانا شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ کردیا سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر دو سال سے زائد عرصے میں ٹرائل شروع نہ ہوسکا، قتل کیس کے ملزم کو ضمانت مل گئی امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک ایران کا ایک بار پھر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورتحال: واپڈا نے اعداد و شمار جاری کر دیے

اسٹیٹ بینک کا آج اہم اجلاس، پالیسی ریٹ میں کمی کا امکان

Web Desk

26 January 2026

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا آج اہم اجلاس ہونے جا رہا ہے، جس میں پالیسی ریٹ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد میڈیا کو پریس کانفرنس میں بریفنگ دیں گے۔
گزشتہ اجلاس میں، پندرہ دسمبر 2025 کو، کمیٹی نے مارکیٹ کو حیران کرتے ہوئے پالیسی ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس کمی کر کے اسے 10.50 فیصد کر دیا تھا، کیونکہ اوسط مہنگائی 5 سے 7 فیصد کے ہدفی دائرے میں رہی تھی۔
تجزیہ کار آج کے اجلاس میں مزید مانیٹری نرمی کی توقع کر رہے ہیں اور امکان ہے کہ پالیسی ریٹ میں 50 سے 100 بیسس پوائنٹس تک کمی ہو سکتی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان کی معیشت میں بہتری کے آثار واضح ہیں، جنہیں کم ہوتی مہنگائی، بیرونی کھاتوں میں استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے سے تقویت حاصل ہوئی ہے۔