چین سے تجارتی روابط پر امریکا کا سخت انتباہ، کینیڈا پر 100 فیصد ٹیرف کی دھمکی
Web Desk
25 January 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کے معاملے پر کینیڈا کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کسی بھی معاہدے کی صورت میں امریکا کینیڈا سے آنے والی تمام اشیا پر 100 فیصد ٹیرف نافذ کر دے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی یہ سوچ رہے ہیں کہ کینیڈا کو چین کے لیے ایک راستہ بنا دیا جائے جہاں سے چینی مصنوعات امریکا میں داخل ہوں، تو یہ ایک سنگین غلط اندازہ ہوگا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا چینی مصنوعات کو کسی صورت اپنی سرزمین میں داخل نہیں ہونے دے گا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ چین نہ صرف کینیڈا کی معیشت بلکہ اس کے سماجی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔
امریکی صدر نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ کینیڈا گرین لینڈ کے حوالے سے مجوزہ امریکی میزائل دفاعی منصوبے ’’گولڈن ڈوم‘‘ کی مخالفت کر کے شمالی امریکا کی مجموعی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے، حالانکہ یہی نظام کینیڈا کے دفاع میں بھی کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس کے برعکس کینیڈا چین کے ساتھ معاشی قربت کو فروغ دے رہا ہے، جس کے نتیجے میں بیجنگ ایک سال کے اندر ہی اوٹاوا پر معاشی اثر و رسوخ قائم کر لے گا۔
ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کینیڈین وزیرِاعظم کو طنزیہ انداز میں ’’گورنر کارنی‘‘ کہہ کر پکارا۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمٰن کی راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی وفد سے ملاقات
28 October 2026
کمانڈر کویت نیول فورس کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، نیول چیف سے ملاقات
28 October 2026
9 مئی کیس: سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
28 October 2026
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک بھر میں اسکولز ہاکی لیگ شروع کرنےکا فیصلہ
28 October 2026
ایبٹ آباد پبلک سکول کے مسائل حل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، گورنر فیصل کریم
28 October 2026
الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم: انتخابی شیڈول مانگ لیا گیا
28 October 2026
ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
28 October 2026
ایران کا قطر سے ثالثی کے تقاضوں پر عمل اور محتاط بیانات کا مطالبہ
28 October 2026