LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یوکرین میں امن معاہدے کا امکان اب بھی موجود ہے: صدر پوتن وزیراعظم کا نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا چیک، بہادری پر خراج تحسین سوشل میڈیا پر سائبر سکیورٹی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی اور گمراہ کن ہے: پی ٹی اے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ، مجموعی ذخائر 22 ارب 52 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے حکومت نے دھرنے موخر کرنیکا کہا، دھرنے بھی چلیں گے اور مذاکرات بھی: حافظ نعیم الرحمٰن ایرانی فوج کا یو اے ای اور کویت میں امریکی اڈوں پر نئے حملوں کا دعویٰ انڈس ہسپتال کے بانی ڈاکٹر عبدالباری کے لیے امریکی امپیکٹ ایوارڈ سیرت النبیؐ تمام انسانیت کے لیے رہنمائی اور رحمت کا سرچشمہ ہے، عطا تارڑ عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس: عدالت کا فریقین کو عدالتی تقدس برقرار رکھنے کا حکم روس کبھی یورپ کے پیچھے پابندیاں اٹھوانے کیلئے نہیں بھاگے گا: سرگئی لاوروف روس کا دورِ مشرق ایشیا پیسیفک کے ساتھ تعاون کا اہم مرکز بنے گا: صدر پوتن شرجیل میمن کراچی میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت حتمی مالکان کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر 28 ہزار 761 کمپنیوں کو شوکاز نوٹس پاک چین تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت آزاد کشمیر کی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جائے گا: وزیراعظم شہباز شریف

امریکہ کی متعدد ریاستیں تباہ کن برفانی طوفان کی زد میں، ہزاروں پروازیں منسوخ

Web Desk

25 January 2026

امریکہ کی کئی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث 20 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس میں شدید برفباری ہوئی، جس کے بعد 18 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

واشنگٹن، نیویارک، فلاڈیلفیا اور بوسٹن میں بھی شدید برفباری کا امکان ہے۔ نیویارک کے میئر نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ 9 ریاستوں میں نیشنل گارڈز کو متحرک کیا گیا ہے۔

شدید طوفان کے باعث امریکہ بھر میں 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، اور 84 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی اور طوفان کی زد میں آنے والی تمام ریاستوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔