LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 59 روپے تک کمی ہوگی: اسحاق ڈار امریکہ کے ڈھائی سو سالہ جشنِ آزادی پر اسلام آباد میں ‘آرٹس انٹرپرینیورشپ نمائش’ کا انعقاد؛ پاک آٹھ عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا فلسطین پر مشترکہ مذمتی اعلامیہ جاری وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن شدید مندی کا شکار آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے نائجر کے ہوئی اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ، 35 افراد ہلاک پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ گورنر پنجاب کی پی پی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کی ہدایت سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 2280 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ

ابوظبی: امریکا کی ثالثی میں روس یوکرین مذاکرات بے نتیجہ ختم 

Web Desk

25 January 2026

امریکہ کی ثالثی میں ابوظبی میں ہونے والے دو روزہ روس یوکرین مذاکرات مکمل ہو گئے، تاہم کوئی اہم پیشرفت سامنے نہیں آئی۔ اماراتی حکومت کے ترجمان کے مطابق مذاکرات میں روسی اور یوکرینی حکام کے درمیان براہِ راست رابطہ ہوا اور بات چیت مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئی۔ امریکی مجوزہ امن فریم ورک کے نکات پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔

روسی وزارتِ خارجہ اور یوکرینی صدر زیلنسکی نے اگلے مذاکرات میں شرکت کی رضامندی ظاہر کی ہے۔ صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ مذاکرات تعمیری رہے اور اگر مثبت پیش رفت ہوئی تو ایک ہفتے میں مزید اجلاس ہوں گے۔

امریکی عہدیداروں نے بھی سہ فریقی مذاکرات کو مفید قرار دیا اور کہا کہ فریقین روس یوکرین تنازع کے حل کے خواہاں ہیں۔ اگلے دور کی ملاقات اگلے ہفتے اتوار کو ابوظبی میں ہوگی، جس میں یوکرین امن معاہدے کو حتمی مرحلے کی طرف لے جایا جائے گا۔