LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خاران کے مغوی ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو بازیاب امریکہ اور جنوبی کوریا کے معاہدے میں مزید بہتری آگئی: ٹرمپ برطانیہ میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں خرابی، 2 ہزار سے زائد پروازیں متاثر رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے روز کے بعد اپوزیشن قیادت کی اہم بیٹھک سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار وزیر خزانہ سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی اصلاحات کا جائزہ لیا صومالی قزاقوں سے چار پاکستانی چھڑوا لیے، کل وطن پہنچیں گے: اسحاق ڈار الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دیدی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان ملاقات، تمام بات چیت راز میں رکھنے پر زور جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا

دبئی کا نیا آن لائن سسٹم، ٹریول بین ہٹانے کا عمل اب تیز اور آسان

Web Desk

24 January 2026

متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں اور مقیم افراد کے لیے ایک جدید آن لائن نظام متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے ٹریول بین (سفر پر پابندی) کی جانچ اور اسے ختم کرنے کا عمل مزید تیز اور آسان ہو گیا ہے۔

یو اے ای کے ایک نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکام نے یہ سروس آن لائن فراہم کر دی ہے، جس کے تحت رہائشی اب گھر بیٹھے کسی بھی وقت اپنی ٹریول بین کی صورتحال چیک کر سکتے ہیں اور پابندی ختم ہونے کی صورت میں متعلقہ خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

نئے سسٹم میں صارفین کو اپنا اماراتی شناختی کارڈ نمبر یا دیگر مطلوبہ معلومات درج کرنا ہوتی ہیں، جس کے بعد سسٹم فوری طور پر ٹریول بین کی موجودگی یا خاتمے کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس ڈیجیٹل طریقہ کار سے پرانے روایتی نظام کے مقابلے میں نمایاں بہتری آئی ہے، کیونکہ اس سے لوگوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے اور طویل انتظار سے نجات مل گئی ہے۔

یہ سہولت خاص طور پر ان افراد کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی جو آئندہ دنوں میں سفر کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔