LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز کی اوپن سورسنگ کے لیے گرین سگنل پولیو ورکرز قوم کے ہیرو، پنجاب سے پولیو کا 100 فیصد خاتمہ ہمارا عزم ہے: مریم نواز آزاد کشمیر: سکول جانے والی گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی، 4 بچے جاں بحق میر رضا قتل کیس: سندھ حکومت نے جے آئی ٹی سمیت مزید 2 تحقیقاتی کمیٹیاں بنا دیں ندیم نانی والا کی بہن کو پروٹوکول دینا اور چھوڑنا پولیس کو مہنگا پڑگیا بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت کہنیوں میں اسکریو ڈرائیور سے سوراخ کیے گئے، حنا جاوید قتل کیس میں پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی پاک بھارت جنگ کے دوران 11طیارے گرائے گئے، تمام جنگیں رکوانا میرے لیے اعزاز ہے، صدر ٹرمپ میلانیا ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان اولیشکی میں عارضی جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان حملوں کی صورت میں خلیج میں زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز کو نشانہ بنایا جائے گا، ایران ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا، سعودی فوجی اتحاد پیرس میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 12 سالہ بچی سمیت 5 افراد شدید زخمی پاکستانی انڈر 21 ہاکی ٹیم سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی زمینی کارروائی کی تو ایران حملہ آوروں کا قبرستان بن جائے گا: پاسداران انقلاب ترکیہ نے ایران جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات ہی واحد حل قرار دیدیا

پاکستان اور امریکا نے جعلی و فراڈ ویزا نیٹ ورکس کے خلاف مشترکہ کارروائی کا فیصلہ کر لیا

Web Desk

24 January 2026

اسلام آباد: پاکستان اور امریکا نے جعلی اور فراڈ ویزا نیٹ ورکس کے خلاف جامع ایس او پیز کے تحت مشترکہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصاً پولیس کی تربیت اور ہر سطح پر اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ دوطرفہ تعلقات، باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، اور پری امیگریشن کلیرنس نظام کی افادیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایجنٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی گئی ہے اور اس ضمن میں امریکی تعاون کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جعلی ویزا نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور پاسپورٹ سسٹم کو جدید ٹیکنالوجی سے فول پروف بنایا گیا ہے۔

نیٹلی بیکر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں اور ہماری ترجیحات ایک ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔