ٹرمپ کا بیان توہین آمیز قرار، برطانوی وزیراعظم نے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا
Web Desk
24 January 2026
برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے افغانستان میں برطانیہ اور نیٹو کے کردار سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو خطرناک اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ایک بیان میں سر کیئر سٹارمر نے کہا کہ اگر میں نے ایسا بیان دیا ہوتا تو یقینی طور پر معافی مانگتا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ نائن الیون کے بعد افغانستان میں امریکا کا ساتھ دیتے ہوئے جنگ کے دوران 457 برطانوی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا یہ دعویٰ کہ نیٹو فوجی افغانستان میں جنگ کے دوران فرنٹ لائن سے دور رہے، حقیقت کے منافی ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کے بیان کو ’’مضحکہ خیز‘‘ قرار دیا۔ کنزرویٹو پارٹی کی رہنما کیمی بیڈینوک نے بھی اس بیان کو ’’فضول بکواس‘‘ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی۔
دوسری جانب امریکا میں مقیم برطانوی شہزادہ ہیری نے بھی اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں خدمات سرانجام دینے والی نیٹو افواج کی قربانیوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔
شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود بھی افغانستان میں فوجی خدمات انجام دیں، وہاں دوست بنائے اور دوستوں کو کھویا، کئی ماں باپ نے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو دفن کیا جبکہ بہت سے بچے والدین کے بغیر رہ گئے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ
2 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم
2 September 2026
ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط
2 September 2026
یونٹی فوڈز کے شیئرز میں مبینہ انسائیڈر ٹریڈنگ، ایس ای سی پی کی تحقیقات میں تیزی
2 September 2026
امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان
2 September 2026
بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ
2 September 2026
پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع
2 September 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر
2 September 2026