جاپان کے سابق وزیراعظم کو قتل کرنے والے ملزم کو سزا سنا دی گئی
Web Desk
22 January 2026
جاپان کے سابق وزیرِاعظم شنزو آبے کو سرعام قتل کرنے والے ملزم کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق 45 سالہ ملزم ٹیٹسویہ یاماگامی کو عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ شنزو آبے کا قتل ایک سوچا سمجھا اور انتہائی سنگین جرم تھا جس نے جاپانی معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ یہ واقعہ نہ صرف ایک فرد پر حملہ تھا بلکہ اس نے جمہوری عمل، عوامی اعتماد اور قومی سلامتی کو شدید نقصان پہنچایا۔ استغاثہ نے مؤقف اختیار کیا کہ اس قتل نے جاپانی سیاست اور سکیورٹی انتظامات پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے اور معاشرے میں خوف و بے چینی پھیلا دی۔
دوسری جانب ملزم کے وکلاء نے عدالت سے رحم کی اپیل کرتے ہوئے 20 سال قید کی سزا دینے کی درخواست کی تھی، تاہم عدالت نے دفاع کے دلائل کو سزا میں نرمی کے لیے ناکافی قرار دے دیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور
23 November 2026