وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور معاشی پیش رفت پر تبادلۂ خیال
Web Desk
19 January 2026
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ورلڈ اکنامک فورم 2026 کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر خزانہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، پاکستان کی معاشی پیش رفت، اور دیرینہ اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
سعودی وزیر خزانہ نے پاکستان میں حالیہ معاشی بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو اجاگر کیا اور سعودی عرب کے مسلسل اور بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ پاکستان کی معیشت استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور درآمدات کے لیے تقریباً تین ماہ کا کور موجود ہے۔ اس کے علاوہ کیپٹل مارکیٹ میں ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد نئے سرمایہ کار شامل ہوئے، اور شرحِ سود میں کمی کا رجحان شروع ہو چکا ہے۔
حکومت کا فوکس مستحکم کرنٹ اکاؤنٹ اور پائیدار معاشی ترقی پر ہے، اور مانیٹری پالیسی کے فیصلے اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کے تحت کیے جاتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
17 September 2026
ایران جنگ: امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنیکی قرارداد ایوان میں پیش
17 September 2026
اقوام متحدہ اجلاس: امریکی صدر کی خلیج تعاون کونسل رکن ممالک سے ملاقاتیں متوقع
17 September 2026
جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا کا فلسطینی صدر اور حکام کو ویزے دینے سے انکار
17 September 2026
ایران کے جوابی حملے: امریکی فوجی اڈوں، طیاروں، دیگر نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں
17 September 2026
اماراتی وزیر خارجہ کی امریکی مشیر مسعد بولس سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال
17 September 2026
صدر ٹرمپ کا امریکا میں شرح سود ایک فیصد یااس سے کم کرنے کا مطالبہ
17 September 2026
معرکہ حق میں عظیم فتح سے پاکستان کو دنیا میں نئی پہچان ملی: احسن اقبال
17 September 2026