LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پی ٹی آئی دور میں خیبر پی کے دہشتگردی کی لپیٹ میں رہا: غیرملکی صحافی بلوچستان کے تمام 23 ماحولیاتی پولیو نمونوں کے نتائج منفی آ گئے وزیر خزانہ کی سربراہ آئی ایم ایف سے ملاقات، معاشی اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھنے پر زور پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام کروادیا ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان گورنر کے پی کے کا پولیس کی تنخواہوں، شہداء پیکج میں اضافے کا اعلان امریکہ نے تارکینِ وطن کے ورک پرمٹ کی خودکار توسیع کی سہولت ختم کر دی: ڈی ایچ ایس کا نیا قانون کراچی میں جکھرانی ہاؤس پر پولیس چھاپہ: رکن اسمبلی اعجاز جکھرانی کا چھوٹے بھائی سے لاتعلقی کا اعلان، اعلیٰ سطح انکوائری کا مطالبہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا جنوبی کوریا: کیمیائی پلانٹ میں بدترین آتشزدگی، 7 ہزار کارکنوں کا انخلا اقوام متحدہ نے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے محفوظ رہائشگاہوں کیلئے سرمایہ کاری ناگزیر قرار دیدی سعودیہ پر حملوں کے منفی اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں: آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا یمن میں بے گھر افراد کی بڑھتی تعداد سے بنیادی مسائل سنگین ہونے لگے: اقوام متحدہ یوکرین تنازع کا حل: امریکا اور یورپ کی 4 نکاتی امن تجاویز کیلئے سفارتی کوششیں تیز

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں، ڈرافٹ کی جگہ آکشن سسٹم متعارف

Web Desk

19 January 2026

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت آئندہ سیزن میں کھلاڑیوں کی سلیکشن ڈرافٹ کے بجائے آکشن کے ذریعے کی جائے گی۔

پی ایس ایل حکام کے مطابق آکشن سسٹم سے ٹیموں میں توازن پیدا ہوگا اور کھلاڑیوں کو بہتر مالی مواقع میسر آئیں گے۔ اس کے ساتھ ہی مینٹورز، برانڈ ایمبیسڈر اور رائٹ ٹو میچ (RTM) قوانین کو ختم کر دیا گیا ہے۔

آکشن سے قبل ہر فرنچائز کو چار کھلاڑی ریٹین کرنے کی اجازت ہوگی، تاہم ہر کیٹیگری میں صرف ایک کھلاڑی کو برقرار رکھا جا سکے گا۔ نئی شامل ہونے والی دونوں ٹیموں کو بھی آکشن سے قبل چار چار کھلاڑی منتخب کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

ہر فرنچائز کو ایک بین الاقوامی کھلاڑی ڈائریکٹ سائن کرنے کی اجازت ہوگی، بشرطیکہ وہ کھلاڑی پی ایس ایل 2025 ایڈیشن کا حصہ نہ رہا ہو۔ آکشن کے لیے ہر ٹیم کا سیلری کیپ 16 لاکھ امریکی ڈالر مقرر کیا گیا ہے