کراچی میں گل پلازہ کی آگ پرمکمل قابونہیں پایاجاسکا،ایک فائرفائٹرسمیت 6جاں بحق،22زخمی، 58افرادلاپتہ، عمارت کے 2 حصے گرگئے
Web Desk
18 January 2026
کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں آگ پرتاحال قابونہیں پایاجاسکا۔۔۔تیسرے درجے کی آگ کے نتیجے میں ایک فائرفائٹرسمیت 6 افراد جاں بحق اور22زخمی ہوگئےجبکہ 58افراد لاپتہ ہیں۔ آگ کی شدت سے عمارت کے کئی حصے گر گئے۔
ہفتے کی رات تقریباً سوا 10 بجے کے قریب گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچ گئی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ آگ کے باعث ایک فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 20افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ، ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔جاں بحق افراد میں سے 4 کی شناخت فراز،کاشف ،عامر اور شہروز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ حکام کے مطابق فرقان نامی فائر فائٹر کی لاش بھی ٹراماسینٹر لائی گئی تھی۔۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق20فائر ٹینڈرز اور 4اسنارکلز کی مدد سے آگ پرقابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، پانی اور فوم کا استعمال کیا جارہا ہے۔پاک بحریہ کے فائرٹینڈرز بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔حکام کے مطابق عمارت انتہائی مخدوش ہوگئی ہے اب اس کے اندر جاکر ریسکیو کا کام خطرناک ہے، آگ پر مکمل قابو پانےکے بعد ہی سرچ آپریشن کیاجائےگا، ڈیڑھ سو سے زائد فائر فائٹر کام کر رہے ہيں۔
شاپنگ پلازہ میں بارہ سو سے زائد دکانیں ہیں۔ گراؤنڈ اور میزنائن فلور مکمل طور پر جل گئے ہیں۔چیف فائرآفیسر کا کہنا ہے کہ عمارت میں زوردار دھماکا ہوا،جس کے بعد آگ مزید پھیل گئی ہے ، دھماکاگیس لیکج کے باعث ہوا۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی وجہ سے عمارت کے پلرز کم زور ہوگئے ہیں، متعدد دراڑیں پڑ گئی ہیں، عمارت انتہائی پرانی ہونے کے باعث گرنے کا خدشہ ہے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ عمارت میں پھنسے لوگوں سے رابطہ ختم ہوگیا ہے۔ یہ بتانامشکل ہےکہ عمارت میں کتنے لوگ پھنسے ہیں درست تعداد کا اندازہ نہیں، 38 افراد کے اہلخانہ نے انتظامیہ سے رابطہ کیا جب کہ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق58 افراد لاپتہ ہیں۔

متعلقہ عنوانات
غزہ کی اسلامی یونیورسٹی پر اسرائیلی حملہ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی
25 October 2026
سعودی عرب میں دو بیلسٹک میزائل حملے ناکام، ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی
25 October 2026
کور کمیٹی کو غیر مؤثر بنانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، حتمی اختیار بانی عمران خان کے پاس ہے: بیرسٹر گوہر
25 October 2026
خیبرپختونخوا وفاق کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتا، دہشتگردی کیخلاف ملکر لڑنا ہوگا: گورنر
25 October 2026
ایران کا بندر عباس کے قریب ایک اور امریکی ساختہ ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
25 October 2026
مولانا کو اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر شہداء کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے: رانا سکندر حیات
25 October 2026
ایران کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا ناقابل تصور جواب دیں گے: باقر قالیباف
25 October 2026
جنگ بندی کیلئے تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونا ضروری ہے، عباس عراقچی
25 October 2026