LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار سے یوگنڈا کے سابق وزیراعظم کی ملاقات، عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال روس کا یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملہ، 5 افراد زخمی آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت 10 روزہ اوسط سے بھی کم ہوگئی: غیر ملکی میڈیا امریکی فوج کا ایران میں شادی کی تقریب پر حملے کی تحقیقات کا آغاز اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور آئندہ ترجیحات کا جائزہ آزاد جموں و کشمیر کی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا اسحاق ڈار کا نیپال کے سفارتخانے کا دورہ، سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس پی ایم ڈی سی کا غزہ کے فلسطینی میڈیکل و ڈینٹل طلباء سے متعلق اہم فیصلہ پٹرولیم لیوی، مہنگائی کیخلاف 20 ویں روز بھی جماعت اسلامی کے دھرنے، جلسے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نجی دورے پر آج لندن پہنچیں گی روس اور چین کے تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں: صدر پوتن ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ شراکت داری کا جائزہ، ایم ایل ون سمیت اہم منصوبوں پر غور بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشت گرد جہنم واصل نیپال، تبت سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 1301 ہوگئی، 5339 افراد تاحال لاپتہ دھرنے اور احتجاجی جلسے ملک بھر میں جاری رہیں گے: لیاقت بلوچ

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر اردوان سےملاقات، پاک ترک تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

Web Desk

8 November 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف نےباکو میں یومِ فتح کی پریڈ کے موقع پر صدر ترکیہ رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے ترکیہ کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر صدر اردوان اور ترکی عوام کو تہنیتی مبارکباد دی اور پاکستان-ترکی تعلقات کی طویل اور پرجوش تاریخ کو سراہا، جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور پائیدار روابط کی عکاسی کرتی ہے۔
وزیراعظم نے ترکیہ کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو سیاسی، دفاعی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے رابطوں پر مشتمل وسیع شراکت داری میں تبدیل کرنے کے پاکستان کے عزم پر زور دیا اور اس حوالے سے یہ بھی طے پایا کہ ترکیہ کا ایک وزارتی وفد جلد ہی پاکستان کا دورہ کرے گا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر قریبی رابطہ کاری جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور خطے اور مسلم دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔