معرکۂ حق میں دنیا نے پاکستان کی جنگی صلاحیتیں دیکھی، آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں وزیراعظم کا خطاب
Web Desk
8 November 2025
آذربائیجان کے یومِ فتح کی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معرکۂ حق میں دنیا نے پاکستان کی جنگی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ دیکھا۔
افواجِ پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کرتے ہوئے 7 جنگی طیارے مار گرائے، جس نے پاکستان کی عسکری مہارت کو پوری دنیا کے سامنے منوا دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ یومِ فتح کی تقریب میں شرکت اُن کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے پاکستان کے عوام کی جانب سے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تینوں برادر ملک پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ دوستی، بھائی چارے اور یکجہتی کا ثبوت دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور خطے کے امن، استحکام اور ترقی کے لیے یہ تعاون مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ معرکۂ حق کے دوران پاکستان نے نہ صرف اپنی دفاعی طاقت منوائی بلکہ دنیا کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن دفاعِ وطن میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر میں امن کے لیے مثبت کردار ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے بھارتی جارحیت کے دوران پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر آذربائیجان اور ترکیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
خطاب کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے ہمیں مستقبل پر نظر رکھنا ہو گی جبکہ آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں آذربائیجانی دستے کی شرکت پاکستان کے لیے اعزاز اور دوستی کی علامت ہے۔
متعلقہ عنوانات
سندھ کے عوام نے فسطائیت کا جس طرح مقابلہ کیا، انہیں سلام پیش کرتا ہوں: سہیل آفریدی
7 September 2026
ایرانی بحریہ کا دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کا دعویٰ
7 September 2026
روس کے ساتھ جنگ موسمِ سرما تک جاری رہ سکتی ہے: زیلنسکی
7 September 2026
جرمنی میں پولیس نے 21 بموں کے ناکارہ بنادیا
7 September 2026
جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا
7 September 2026
پاکستان شدید ترین سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں کی زد میں ہے: علامہ راجا ناصر عباس
7 September 2026
سینیٹ داخلہ کمیٹی کا اجلاس: بلیو پاسپورٹس کی غیر قانونی تقسیم، نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ اور سخت سزاؤں پر اہم سفارشات
7 September 2026
امریکا کے ساتھ سٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے مگر کافی نہیں: قطر
7 September 2026