LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، متعدد افراد گرفتار نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ امریکی ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل مفرور پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد الاسلام سے متعلق نیا بیان جاری اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ایئرکرافٹ انجینیئرز کی ہڑتال برقرار، قومی ایئر لائن کی 5 پروازیں منسوخ، کئی تاخیر کا شکار

Web Desk

8 November 2025

اسلام آباد: قومی ایئر لائن پی آئی اے  کے ایئرکرافٹ انجینیئرز کی ہڑتال کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں آج بھی 5 پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر سے چلنے والی 43 پروازوں میں سے 26 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ ہڑتال کے باعث کراچی اور پشاور سے دبئی جانے والی پروازیں پی کے 213 اور پی کے 284 منسوخ کردی گئی ہیں۔ اسی طرح سیالکوٹ سے شارجہ اور ابوظہبی جانے والی پروازیں پی کے 210 اور پی کے 177 بھی منسوخ ہیں، جبکہ پشاور سے شارجہ جانے والی پرواز پی کے 257 کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ کی 19، لاہور کی 11 اور کراچی کی 7 پروازوں میں تاخیر رپورٹ ہوئی ہے۔ اسلام آباد اور کراچی سے کوئٹہ جانے والی چار پروازوں میں ساڑھے چار گھنٹے تک کی تاخیر ہوئی، جبکہ پشاور سے شارجہ کی پرواز پی کے 258 میں 9 گھنٹے کی تاخیر سامنے آئی ہے۔

اسی طرح ابوظہبی سے پشاور کی پرواز پی کے 217 میں ساڑھے 7 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ کراچی سے لاہور اور اسلام آباد جانے والی 6 پروازوں میں 1 سے 5 گھنٹے جبکہ لاہور سے ریاض، مدینہ اور جدہ کی پروازوں میں 6 سے 7 گھنٹے کی تاخیر ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق، قومی ایئر لائن کی جدہ سے کراچی آنے والی پروازیں پی کے 762 اور 832 میں 4 گھنٹے تک تاخیر ہوئی، اسلام آباد سے دبئی جانے والی پی کے 233 اور 234 میں 4 سے 6 گھنٹے کی تاخیر، جبکہ اسلام آباد سے مدینہ جانے والی پی کے 714 میں 8 گھنٹے اور مدینہ سے ملتان آنے والی پی کے 715 میں 6 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

ایئرکرافٹ انجینیئرز کی ہڑتال کے باعث قومی ایئر لائن کا فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہے، اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔