ستھرا پنجاب اتھارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل تیار، یکم فروری کو فعال کیا جائے گا
Web Desk
12 January 2026
ستھرا پنجاب اتھارٹی نے صوبے میں صفائی کے نظام کے لیے نیا تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دے دیا
لاہور: ستھرا پنجاب اتھارٹی نے صوبے بھر میں صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے اپنا مکمل تنظیمی ڈھانچہ حتمی کر لیا ہے۔ لاہور سمیت تمام سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو 31 جنوری 2026 تک غیر فعال کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔
یکم فروری 2026 سے اتھارٹی اور اس کے ماتحت 41 ایجنسیز باقاعدہ فعال ہو جائیں گے اور ایجنسیز کو ڈپٹی کمشنرز کے تحت کام کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔
تنظیمی ڈھانچے کے مطابق اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ 3 ایڈیشنل ڈی جی، 17 ڈائریکٹرز، 16 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور 38 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تعینات ہوں گے۔ صوبے کی ایجنسیز میں 41 مینیجنگ ڈائریکٹرز، 41 ڈپٹی ڈائریکٹرز، 205 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور 205 تحصیل مینیجرز شامل ہوں گے، جبکہ 2189 فیلڈ مانیٹرنگ افسران بھی خدمات انجام دیں گے۔
انتظامی امور میں ستھرا اتھارٹی سیکریٹری بلدیات پنجاب کے ماتحت ہوگی اور اضلاع میں ایجنسیز ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت کام کریں گی۔ بجٹ کی منظوری بھی اسی کے تحت ہوگی۔ نیا نظام صوبے میں صفائی کے انتظامات کو مزید مؤثر، شفاف اور مربوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026