اسرائیل کھل کر سامنے آ گیا،ایرانی مظاہرین کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
Web Desk
12 January 2026
اسرائیلی وزیرخارجہ گیدون سارنےکہاہےکہ اسرائیل ایران میں حکومت کےخلاف احتجاج کرنےوالوں کی کامیابی کےلیےنیک خواہشات کااظہارکرتاہے۔سوشل میڈیا پرجاری بیان میں اسرائیلی وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ ایرانی عوام آزادی کے مستحق ہیں،ہماری اُن سے کوئی دشمنی نہیں،ہمیں ایرانی حکومت سے مسئلہ ہے جو دہشت گردی اور انتہاپسندی کی سب سے بڑی برآمدکنندہ ہے اور ایرانی حکومت صرف ہمارا ہی نہیں بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی مسئلہ ہے۔اس سےقبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکاکہناتھاکہ ایرانی مظاہروں کا مشاہدہ کررہے ہیں،آزادی کےمظاہرے پورےایران میں پھیل گئےہیں،اسرائیل ایرانیوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرتاہے اور مظاہروں میں معصوم شہریوں کےقتل کی مذمت کرتاہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے کابینہ سے اجلاس میں کہا امید ہےکہ ایرانی قوم جلد ظلم وجبرسے آزاد ہوجائے گی،جب وہ دن آئے گا تو اسرائیل اور ایران اپنے عوام کے پُرامن اور خوشحال مستقبل کےلیے ایک بار پھر وفادار شراکت دار بن جائیں گے۔اسرائیلی وزیراعظم کی امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے بھی فون پر گفتگو ہوئی جس میں ایران میں مظاہروں،غزہ اور شام کی صورتحال پر گفتگو ہوئی
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور
23 November 2026