LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت

سرکاری اداروں کے قرضے 9 ہزار 577 ارب تک جا پہنچے، ایک سال میں خسارہ 300 فیصد بڑھ گیا

Web Desk

11 January 2026

سرکاری ملکیتی اداروں کے قرضوں کی مجموعی مالیت 9 ہزار 577 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ صرف ایک سال میں ان کا مجموعی خسارہ 300 فیصد اضافے سے بڑھ کر 123 ارب روپے ہو گیا۔ یہ تفصیلات وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی اداروں کے اجلاس میں پیش کی گئیں۔

اجلاس میں مالی سال 25-2024 کے لیے سرکاری اداروں کی جامع کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق اس عرصے میں سرکاری اداروں کی مجموعی آمدن 12.4 کھرب روپے رہی۔ منافع کمانے والے اداروں کا مجموعی منافع 13 فیصد کمی کے ساتھ 709 ارب 90 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث توانائی کے شعبے کی آمدن میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے 82.5 ارب، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 53.5 ارب، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے 50 ارب جبکہ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ نے 37.4 ارب روپے منافع کمایا۔ حکام نے بتایا کہ فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کا منافع بھی حکومتی سبسڈی کی بدولت ممکن ہوا، بصورت دیگر کئی تقسیم کار کمپنیاں خسارے میں رہتیں۔

خسارے میں چلنے والے اداروں کے مجموعی نقصانات معمولی کمی کے باوجود 832 ارب 80 کروڑ روپے رہے۔ مجموعی طور پر تمام سرکاری اداروں کا خالص نتیجہ 122 ارب 90 کروڑ روپے خسارہ نکلا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 300 فیصد زیادہ ہے۔ سب سے زیادہ نقصان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر آیا، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 58 ارب روپے نقصان کیا جبکہ سکھر، پشاور الیکٹرک اور پاکستان ریلویز بھی مسلسل خسارے میں ہیں۔ 2014 سے اب تک سرکاری اداروں کا مجموعی نقصان تقریباً 5.9 ٹریلین روپے ہو چکا ہے۔

حکومت اب تک 616 ارب روپے کی مالی معاونت فراہم کر چکی ہے جبکہ مالی سال 2024-25 میں یہ معاونت بڑھ کر 2 ہزار 78 ارب روپے تک جا پہنچی، جس کی بڑی وجہ گردشی قرضے کم کرنے کے لیے ایکویٹی انجیکشنز ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرکاری اداروں کے قرضوں کا مجموعی حجم 9 ہزار 570 ارب روپے ہے جبکہ غیر فنڈڈ پنشن واجبات تقریباً 2 ہزار ارب روپے ہیں، جنہیں طویل المدتی مالی خطرہ قرار دیا گیا۔ وزیر خزانہ نے خسارے میں چلنے والے اداروں کے لیے سخت مالی نظم و ضبط، بروقت آڈٹس، شفافیت، بہتر گورننس اور جوابدہی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے اصلاحات پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کی۔