ٹرمپ نے گرین لینڈ پر حملے کے منصوبے کی تیاری کا حکم دے دیا، برطانوی میڈیا نے دعویٰ کردیا
Web Desk
11 January 2026
برطانوی میڈیا کے دعوے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ وہ گرین لینڈ پر حملے کے ممکنہ منصوبے کی تیاری کریں۔ تاہم سینئر امریکی فوجی اس منصوبے کے خلاف ہیں اور صدر کی توجہ کم متنازعہ امور، جیسے روس کے گھوسٹ جہازوں کو روکنا یا ایران پر حملہ، کی جانب مبذول کرائی جا رہی ہے۔
اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ نے جوائنٹ اسپیشل آپریشنز کمانڈ کو منصوبہ بندی تیار کرنے کا حکم دیا ہے، لیکن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اس کی مخالفت کر رہے ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ یہ عمل غیر قانونی ہوگا اور کانگریس حمایت نہیں کرے گی۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر کے قریبی مشیر اسٹیفن ملر سمیت کئی اہلکار گرین لینڈ پر حملے کے حق میں ہیں، اور وینزویلا کی حالیہ کارروائی نے ان کا حوصلہ بڑھایا ہے۔ اخبار کے مطابق ٹرمپ امریکی معیشت سے ووٹرز کی توجہ ہٹانے اور مڈٹرم انتخابات سے قبل گرین لینڈ پر فوکس کرنے کے لیے اس اقدام پر غور کر رہے ہیں۔
مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر ٹرمپ گرین لینڈ پر حملہ کرتے ہیں تو یہ برطانوی وزیراعظم کے ساتھ کھلے اختلاف کا سبب بنے گا اور نیٹو اتحاد کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے۔ بعض یورپی حکام کا خیال ہے کہ یہ اقدام امریکی قریبی حلقوں کا طریقہ ہے تاکہ یورپی ممالک خود نیٹو چھوڑنے پر مجبور ہوں۔
اخبار کے مطابق ڈنمارک ممکنہ طور پر امریکہ کو گرین لینڈ تک مکمل فوجی رسائی دینے پر تیار ہو سکتا ہے تاکہ چین اور روس کی رسائی روکی جا سکے۔ موسم گرما تک صورتحال پر قابو پانے کے لیے ٹرمپ کے پاس وقت محدود ہے، جبکہ نیٹو سربراہ اجلاس 7 جولائی کو منعقد ہوگا، جو کسی سمجھوتے کے لیے موزوں لمحہ ہو سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کو مزید مضبوط بنانا ہوگا: وزیراعظم
4 September 2026
گومل یونیورسٹی سے ملحقہ نجی کالجز کے ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
4 September 2026
پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے: وزیر خزانہ
4 September 2026
خیبرپختونخوا کا ٹرانسپورٹ نظام بحران کا شکار، بدانتظامی کے سنگین انکشافات
4 September 2026
یورپی یونین بھی ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن میں شامل ہو گئی: امریکا
4 September 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری
4 September 2026
حکومت کا جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر
4 September 2026
ایس ای سی پی کا بڑا سنگِ میل: اگست 2026ء میں 4,761 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی سیکٹر سرِ فہرست
4 September 2026