“اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے”، ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کو تجارتی معاہدے کی وارننگ دے دی
Web Desk
11 January 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کو تجارتی معاہدہ کرنے کی وارننگ دی ہے اور کہا ہے کہ اگر کیوبا نے جلد اقدام نہ کیا تو اسے مزید پیسہ یا تیل نہیں ملے گا۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وینزویلا اب امریکا کے تحفظ میں ہے، اور کیوبا کئی برسوں تک وینزویلا سے حاصل ہونے والے تیل اور پیسے پر گزارا کرتا رہا، لیکن اب یہ سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ کیوبا کو ابھی معاہدہ کر لینا چاہیے، اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا دنیا کی سب سے طاقتور فوج کے ساتھ وینزویلا کی حفاظت یقینی بنائے گا۔
قبل ازیں، ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر مارکو روبیو کے کیوبا کے آئندہ صدر ہونے کی پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے تبصرہ کیا، “مجھے اچھا لگا”، جس سے کیوبا میں ممکنہ سیاسی تبدیلی کی طرف اشارہ ملتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کو مزید مضبوط بنانا ہوگا: وزیراعظم
4 September 2026
گومل یونیورسٹی سے ملحقہ نجی کالجز کے ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
4 September 2026
پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے: وزیر خزانہ
4 September 2026
خیبرپختونخوا کا ٹرانسپورٹ نظام بحران کا شکار، بدانتظامی کے سنگین انکشافات
4 September 2026
یورپی یونین بھی ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن میں شامل ہو گئی: امریکا
4 September 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری
4 September 2026
حکومت کا جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر
4 September 2026
ایس ای سی پی کا بڑا سنگِ میل: اگست 2026ء میں 4,761 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی سیکٹر سرِ فہرست
4 September 2026