ہم بھی باغ جناح میں جلسے کی اجازت وفاق سے لیتے ہیں، ناصر حسین شاہ
Web Desk
11 January 2026
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ باغ جناح میں جلسے کے لیے اجازت ہمیشہ وفاق سے لی جاتی ہے اور یہ طریقہ کار ہم خود بھی اپناتے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ پی ٹی آئی کو کہا گیا تھا کہ وہ گراؤنڈ میں جلسہ کریں، لیکن وہ سڑک پر ہی موجود رہے۔ انہوں نے کہا کہ باغ جناح میں اس وقت بھی بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں اور گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی مکمل انکوائری کروائی جائے گی۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو محفوظ ترین راستے سے حیدرآباد سے کراچی لایا گیا اور انہیں مکمل پروٹوکول اور سندھ پولیس کی سیکیورٹی فراہم کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے مہمان کا استقبال کیا اور ہر طرح سے خیال رکھا۔ اگر صدر مملکت کسی کو منع کرتے تو ہم استقبال نہ کرتے، تاہم وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے صدر مملکت پر تنقید کی۔
ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ ن لیگ نے ہم سے کوئی شکایت نہیں کی، نوٹیفکیشن کے بعد انہوں نے اعلان کیا کہ وہ روڈ پر جلسہ کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026