تیسرے ٹی20 میں سری لنکا کی پاکستان کو 14 رنز سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر
Web Desk
11 January 2026
دمبولا : تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 14 رنز سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
دمبولا میں کھیلا گیا فیصلہ کن میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا، جس کے بعد میچ کو 12 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم نے مقررہ 12 اوورز میں 6 وکٹ پر 160 رنز بنائے اور پاکستان کو 161 رنز کا ہدف دیا۔
سری لنکا کی جانب سے دسن شناکا نے 34، کوشال مینڈس نے 30 جبکہ جنتھ لیانگے اور دننجایا ڈی سلوا نے 22،22 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے وسیم جونیئر نے 3 جبکہ محمد نواز، فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 12 اوورز میں 8 وکٹ پر 146 رنز ہی بنا سکی۔ سلمان علی آغا 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد نواز نے 28 اور ڈیبیو کرنے والے خواجہ نافع نے 26 رنز اسکور کیے۔
دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان 9، صائم ایوب 6، عثمان خان 1، شاداب خان 6 اور فہیم اشرف 9 رنز بنا سکے۔ سری لنکا کے ونندو ہسارنگا نے 4 جبکہ پراتھی رانا نے 2 اور ایشان ملنگا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل
12 October 2026
چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی
12 October 2026
صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید
12 October 2026
وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی
12 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنے والوں کے نام جیل حکام ارسال
12 October 2026
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
12 October 2026
وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم
12 October 2026
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ
12 October 2026