LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق اشرافیہ نے پورے معاشرے کو یرغمال بنا رکھا ہے: حافظ نعیم الرحمان امریکی بحری ناکہ بندی کے باوجود ایران جیٹ فیول میانمار پہنچانے میں کامیاب افغانستان میں لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر پابندی کے پانچ سال مکمل گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں: محسن نقوی وزیر خزانہ کی عالمی مالیاتی اداروں سے ملاقاتیں، برآمدات میں اضافے پر زور پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری و سلامتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں ماحولیاتی نسل کشی کے مترادف ہیں: ایرانی صدر گورنر فیصل کریم کنڈی کا خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان حوثی ملیشیا کے ایئرپورٹ حملوں پر سعودی التحالف کا بڑا ایکشن: 127 ذخیرہ گاہیں تباہ، حوثی صلاحیتیں ختم کرنے کا اعلان برین ڈرین کا بحران: گزشتہ 3 سالوں میں 18 لاکھ 71 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرونِ ملک منتقل خیبرپختونخوا میں گورنر راج غیر آئینی ہے، پرامن اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے: محمود خان اچکزئی Slug: افغان طلبہ کا میڈیکل کالجوں سے اخراج کا معاملہ: لاہور ہائیکورٹ کی حکمِ امتناعی میں توسیع

کوپ 30 : پنجاب پہلی بار بطور مبصر نہیں باقاعدہ شریک ہوگا، مریم نواز

Web Desk

7 November 2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب پہلی مرتبہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 30 میں بطور مبصر نہیں بلکہ باقاعدہ شریک ہو رہا ہے، جہاں پنجاب کے منصوبے دنیا کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

برازیل روانگی سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں ماحولیات، سیاحت اور وائلڈ لائف کے شعبوں میں نمایاں بہتری کے اقدامات کیے گئے ہیں، جبکہ سموگ کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب دنیا کا منظم ویسٹ مینجمنٹ پروگرام ہے، صوبے میں الیکٹرک بسیں اور الیکٹرک بائیکس متعارف کرا دی گئی ہیں، اور ٹرانسپورٹ نظام کو بتدریج گرین انرجی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی طرف سے بے پناہ محبت ملی ہے جس کی توقع نہیں تھی، حکومت ٹیم ورک کے طور پر کام کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج عوامی سطح پر نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف میرے مینٹور ہیں، انہوں نے میری تربیت کی اور میں انہی کے نقشِ قدم پر چل رہی ہوں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ وزارتِ اعلیٰ میں کوئی دشواری پیش نہیں آئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف برازیل کے شہر بیلم میں منعقد ہونے والی کوپ 30 ماحولیاتی کانفرنس میں پاکستان اور پنجاب کی نمائندگی کریں گی۔