LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

کم وقت، سخت مقابلہ: جلسہ اب باغ جناح میں ہوگا، حلیم عادل شیخ کا ایکس پر پیغام

Web Desk

10 January 2026

کراچی میں تحریک انصاف 11 جنوری بروز اتوار کو عوامی اجتماع کا انعقاد کر رہی ہے۔

ابتدائی طور پر اعلان کیا گیا تھا کہ جلسہ شام 5 بجے مزار قائد کے پبلک گیٹ کے باہر ہوگا، تاہم این او سی شام ساڑھے 6 بجے جاری ہوا۔ بعد میں فیصلہ کیا گیا کہ جلسہ باغ جناح کے اندر ہی منعقد ہوگا۔

اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے اپنے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پیغام میں کہا: “شام 5 بجے مزار قائد کے باہر جلسہ کرنے کا اعلان تھا، لیکن اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ عوامی اجتماع باغ جناح کے اندر ہوگا۔ تمام بھائیوں اور بہنوں سے گزارش ہے کہ وقت پر پہنچیں اور جلسے کو کامیاب بنائیں۔”

ذمہ داران نے کہا کہ جلسہ کو محفوظ اور کامیاب انداز میں منعقد کرنے کے لیے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں اور عوام کو بروقت اطلاع فراہم کی جائے گی۔