ہم ایران میں مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہیں ، صدر ٹرمپ کا سوشل میڈیا پر پیغام
Web Desk
10 January 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے ایک نیا دور دیکھا ہے، جس میں آزادی کی خواہش پہلے کبھی اتنی واضح نہیں تھی۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایرانی مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس کا مطلب ملک میں فوجی کارروائی نہیں ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے کچھ شہر حکومت کے مکمل کنٹرول سے باہر ہیں اور ایرانی عوام برسوں تک سخت سلوک برداشت کرنے کے بعد اب اپنے حق کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
ایران میں مظاہرے اب 13 ویں روز میں داخل ہو چکے ہیں، جن میں اب تک 15 سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد شامل کرکے 65 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ ایرانی ذرائع کے مطابق تہران کے قریب قصبے سے 100 مسلح افراد گرفتار کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 2,500 سے زائد افراد حراست میں ہیں۔ ملک کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس مسلسل تیسرے روز بند ہے۔
متعلقہ عنوانات
عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کو مزید مضبوط بنانا ہوگا: وزیراعظم
4 September 2026
گومل یونیورسٹی سے ملحقہ نجی کالجز کے ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
4 September 2026
پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے: وزیر خزانہ
4 September 2026
خیبرپختونخوا کا ٹرانسپورٹ نظام بحران کا شکار، بدانتظامی کے سنگین انکشافات
4 September 2026
یورپی یونین بھی ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن میں شامل ہو گئی: امریکا
4 September 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری
4 September 2026
حکومت کا جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر
4 September 2026
ایس ای سی پی کا بڑا سنگِ میل: اگست 2026ء میں 4,761 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی سیکٹر سرِ فہرست
4 September 2026