کراچی: پی ٹی آئی کو باغِ جناح میں جلسے کی اجازت مل گئی
Web Desk
10 January 2026
ڈپٹی کمشنر کراچی ایسٹ کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کو کراچی میں جلسے کی اجازت جاری کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کا جلسہ 11 جنوری 2026 کو باغِ جناح گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر کراچی ایسٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے کے لیے این او سی مخصوص شرائط کے ساتھ جاری کیا گیا ہے، جبکہ جلسے کے دوران امن و امان کی مکمل ذمہ داری جلسہ منتظمین پر عائد ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ جلسے کے دوران اشتعال انگیز تقاریر، نفرت انگیز مواد اور فرقہ وارانہ گفتگو کی سختی سے ممانعت ہوگی۔ اس کے علاوہ پاکستان یا ریاستی اداروں کے خلاف کسی بھی قسم کی تقریر یا نعرے بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ جلسے کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا منتظمین کی ذمہ داری ہوگی، جبکہ پروگرام کو مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی خدشات یا شرائط کی خلاف ورزی کی صورت میں اجازت منسوخ کرنے کا اختیار ضلعی انتظامیہ کے پاس محفوظ ہوگا۔
شرجیل انعام میمن
سینئر وزیرِ سندھ شرجیل انعام میمن نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کا جلسہ 11 جنوری 2026 کو باغِ جناح گراؤنڈ، کراچی میں منعقد ہوگا۔ ان کے مطابق جلسے کے لیے این او سی شرائط کے ساتھ جاری کیا گیا ہے۔
شرجیل میمن نے واضح کیا کہ جلسے کے دوران امن و امان کی مکمل ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیز تقاریر، مواد اور فرقہ وارانہ گفتگو کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف کسی بھی قسم کی تقریر پر پابندی ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جلسے کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا بھی منتظمین کی ذمہ داری ہے اور پروگرام کو مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا لازم ہوگا۔
سینئر وزیر نے بتایا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اجازت منسوخ کرنے کا اختیار ضلعی انتظامیہ کے پاس ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026