LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

طلبہ کی صحت کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھا دی گئیں

Web Desk

10 January 2026

وزیرِ تعلیم پنجاب نے طلبہ کی صحت اور موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھانے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق اب پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے 19 جنوری سے کھلیں گے۔

وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر جاری عوامی سروے کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کا اعلان کیا۔ ان کے مطابق عوام سے مشاورت کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا، جس میں واضح اکثریت نے چھٹیوں میں توسیع کے حق میں رائے دی۔

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ
عوامی سروے میں تقریباً 87 فیصد افراد نے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں بڑھانے کی حمایت کی، جبکہ 13 فیصد افراد نے 12 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کے حق میں ووٹ دیا۔

اعداد و شمار کے مطابق وزیرِ تعلیم کے پول میں 19 جنوری کے حق میں 1 لاکھ 54 ہزار 178 آراء سامنے آئیں، جبکہ 12 جنوری کے حق میں 24 ہزار 829 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

وزیرِ تعلیم نے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ طلبہ کی صحت کے تحفظ اور شدید موسم کے اثرات سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹیوں میں توسیع پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے اسکول اور کالجز کو سیل کر دیا جائے گا۔