LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا سرکاری دورۂ عراق

Web Desk

10 January 2026

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے عراق کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے عراقی فضائیہ کے کمانڈر سے ملاقات کی۔ عراقی فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ایئر چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور عراق کے درمیان دوطرفہ دفاعی اور فضائی تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے مشترکہ تربیت، پیشہ ورانہ مہارتوں کے تبادلے اور صلاحیتوں میں اضافے پر اتفاق کیا۔ پاک فضائیہ کی جانب سے عراقی فضائیہ کی تربیت میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

گفتگو میں پاکستان اور عراق کے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات کو اجاگر کیا گیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ دونوں فضائی افواج کے درمیان مستقبل میں مشترکہ مشقوں کے انعقاد پر بھی اتفاق ہوا۔

عراقی ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور آپریشنل صلاحیتوں کی بھرپور تعریف کی اور جے ایف-17 تھنڈر طیارے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ سپر مشاق تربیتی طیاروں میں بھی دلچسپی ظاہر کی گئی۔

عراقی قیادت نے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت اور مؤثر کردار کو سراہا۔ اس دورے کو پاک–عراق دفاعی تعلقات کے مزید فروغ اور فضائی تعاون کے نئے امکانات کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔