خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات پر 2 کارروائیاں، 11 خوارج جہنم واصل
Web Desk
10 January 2026
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 11 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان ضلع میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کی گئی۔ اس دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
اسی طرح ضلع کرم میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ انٹیلی جنس بنیادوں پر ایک اور کارروائی انجام دی، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 خوارج مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک ہونے والے بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ یہ خوارج سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے تھے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی حمایت یافتہ خارجی کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔
بیان کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان اور کرم میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، ہمارے بہادر اور فرض شناس افسران و جوانوں کی موجودگی میں دشمن پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026