LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے نائجر کے ہوئی اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ، 35 افراد ہلاک پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ گورنر پنجاب کی پی پی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کی ہدایت سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 2280 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی مغرب میں جمہوریت اور مشرق میں کمیونزم ناکام، حل اسلامی نظام میں ہے: مولانا فضل الرحمٰن وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا تاریخی ٹیلیفونک رابطہ وزیراعظم نے کفایت شعاری اقدامات میں توسیع کی منظوری دے دی

صدر ٹرمپ کی کریڈٹ کارڈ انٹرسٹ ایک سال کیلئے 10 فیصد تک محدود کرنے کی ہدایت

Web Desk

10 January 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کریڈٹ کارڈ کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے سود کی شرح ایک سال کے لیے 10 فیصد تک محدود کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ 20 سے 30 فیصد تک سود لینا عام شہریوں کے ساتھ زیادتی ہے اور اب یہ سلسلہ مزید نہیں چلنے دیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ حد 20 جنوری 2026 سے نافذ ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق یہ اقدام مہنگائی اور روزمرہ اخراجات سے پریشان امریکیوں کو ریلیف دینے کے لیے ہے۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت پہلے ہی کچھ بینکاری فیس کی حدیں ختم کر چکی ہے، جس پر اپوزیشن کی جانب سے تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ فیس پر پابندیاں ہٹانے کے بعد صرف سود کی حد مقرر کرنا کافی نہیں ہوگا۔
دوسری جانب ریپبلکن جماعت کے کئی رہنما مہنگائی کو عوام کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دے رہے ہیں، خاص طور پر آنے والے وسط مدتی انتخابات کے تناظر میں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی کانگریس میں کریڈٹ کارڈ سود کو 10 فیصد تک محدود کرنے کی تجاویز پیش کی جا چکی ہیں۔ حامیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں سود کی شرح دوگنی ہو چکی ہے اور صرف ایک سال میں امریکی عوام نے اربوں ڈالر سود کی مد میں ادا کیے۔