LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز بند، خلاف ورزی کرنیوالے جہاز تباہی کیلئے تیار رہیں: ایرانی پاسداران انقلاب ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی اپیلیں پیر کو سماعت کیلئے مقرر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سوئس حکومت کے تعاون کے خواہاں ہیں: گورنر پنجاب خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال پر پی ٹی آئی جواب دہ ہے: طارق فضل چودھری برآمدات میں اضافے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا: احسن اقبال ایمنڈ کے انتخابات، اظہر عباس صدر اور طارق محمود جنرل سیکریٹری منتخب محمود اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخیں تبدیل، نوٹیفکیشن جاری ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹیلنٹ کو بلاامتیاز مواقع دیں گے: وزیراعظم او آئی سی اجلاس شروع، عراقی وزیراعظم کی ثالثی کیلئے پاکستان کی ستائش خطے میں کسی بھی محاذ پر لڑائی کا مطلب جنگ جاری رہنا ہے: ایران کے پی حکومت مولانا کے بغیر چلے گی اور ترقی بھی کرے گی: گورنر فیصل کنڈی او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج بغداد میں ہوگا، اسحاق ڈار شرکت نہیں کریں گے خیبرپختونخوا میں معدنیات کے لائسنس پی ٹی آئی ادوار میں زیادہ دیئے گئے: خواجہ آصف خلیج میں توانائی تنصیبات پر حملے پاکستانی معیشت کیلئے تشویش کا باعث ہیں: وزیر خزانہ

ایران کے کئی شہروں میں توڑ پھوڑ، مساجد، ہسپتالوں کو نقصان، 217 افراد ہلاک

Web Desk

10 January 2026

امریکی جریدے ٹائم میگزین کے مطابق ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں، جہاں مختلف شہروں میں مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ رپورٹس کے مطابق کئی علاقوں میں توڑ پھوڑ، آتش زنی اور سرکاری و عوامی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

ٹائم میگزین کے مطابق مظاہرین نے 26 بینک، 25 مساجد، 2 ہسپتال اور 48 فائر ٹرکوں کو نقصان پہنچایا، جبکہ سرکاری عمارتوں اور پولیس اسٹیشنز پر بھی حملے کیے گئے جن میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔ مظاہرین کی جانب سے ایمبولینسوں، بسوں اور شہریوں کی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ایک ڈاکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ٹائم میگزین کو بتایا کہ تہران کے صرف 6 ہسپتالوں میں 217 مظاہرین کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں اکثریت گولی لگنے سے ہلاک ہونے والوں کی ہے۔ تاہم ایرانی حکام نے تاحال ہلاکتوں کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

ادھر واشنگٹن ڈی سی میں قائم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ نیوز ایجنسی کے مطابق اب تک کم از کم 63 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 49 عام شہری شامل ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے تقریباً 2500 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بدستور بند ہے۔

ایرانی میڈیا نے کرمانشاہ میں مظاہروں کے دوران شرپسند عناصر کی فائرنگ کی ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں نقاب پوش افراد کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستانی شہریوں کے لیے کرائسس یونٹ قائم
ایران کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانے نے شہریوں کی سہولت کے لیے کرائسس مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا ہے۔ تہران میں سفیر پاکستان مدثر ٹیپو کے مطابق پاکستانی شہری 24 گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیں۔ رابطہ نمبرز درج ذیل ہیں:

  • فرحان علی: 00989107648298

  • فیضان: 00989906824496

  • کاشف علی: 00989938983309

لینڈ لائن نمبرز:

  • 00982166941388

  • 00982166944888