ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم، یخ بستہ ہواؤں کا راج
Web Desk
10 January 2026
اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے، جبکہ خطۂ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑ سکتا ہے۔
اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سردی متوقع ہے۔ صوبے کے مختلف اضلاع بشمول لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، بہاولپور اور رحیم یار خان میں درمیانی سے شدید دھند کا خدشہ ہے۔
سندھ کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم سکھر، لاڑکانہ، دادو، شہید بینظیرآباد اور گردونواح میں دھند متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی سرد اور خشک موسم جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے، پشاور، مردان اور ڈی آئی خان سمیت کئی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، جبکہ کشمیر میں بھی شدید سردی کے ساتھ صبح کے وقت کہرا پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026