پاکستان میں 450 ارب ڈالر کے جواہرات کے ذخائر، قومی پالیسی فریم ورک کی منظوری
Web Desk
9 January 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان میں جواہرات اور قیمتی پتھروں کے لیے قومی پالیسی فریم ورک کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس فریم ورک میں شامل اقدامات پر رواں سال فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان میں وسیع ذخائر موجود ہیں، جن کے جغرافیہ اور مالیت کے تعین کے لیے ترجیحی بنیادوں پر جیولاجیکل سروے کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے دو مثالی سینٹرز آف ایکسیلینس کے قیام کی بھی ہدایت کی، تاکہ ملک کے ذخائر کے مقابلے میں برآمدات میں اضافہ ممکن ہو سکے۔
تمام متعلقہ ادارے، صوبائی حکومتیں اور اسٹیک ہولڈرز مشاورت کے عمل میں شامل ہوں گے، جبکہ عالمی معیار کی لیبارٹریز اور سرٹیفیکیشن کے نفاذ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ بیرونی سرمایہ کاری کے لیے موزوں ماحول فراہم کرنا بھی اولین ترجیح قرار دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026